پردہ پر ایک شبہ اور اس کا جواب
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
پردہ کی آیت کے متعلق کسی صاحب نے ذکر کیا کہ اس (حکم) کی مخاطب تو ازاواجِ مطہرات ہیں۔ارشاد فرمایا کہ لوگوں (کی سمجھ) میں بڑی کجی ہو گئی ہے ۔اللہ تعالیٰ ایمان محفوظ رکھے ، اس قدر فتنے ہیں ، حالانکہ یہ موٹی سی بات ہے کہ اگر اس کو مان بھی لیا جائے تو سمجھنا چاہئے کہ وہاں تو فتنہ کا احتمال کم تھا ، جب وہاں انسداد کیا گیا (یعنی پردہ کا حکم کیا گیا) یہاں تو بدرجہ اولیٰ اور زیادہ ضروری ہے (کیونکہ یہاں تو واقعی فتنہ کا احتمال ہے) ۔ تعجب نہیں کچھ زمانہ بعد یہ کجی پیدا ہو کہ کلام مجید کے ہم مخاطب ہی نہیں کیونکہ (اس وقت) ہم موجود ہی نہیں تھے۔ (احکام ِ پردہ عقل و نقل کی روشنی میں،صفحہ ۵۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات احکام پردہ کے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

