پردہ لباس اور زینت سے متعلق احادیث نبویہ (چھٹی قسط)۔
(6)
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
۔(۱۴) حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے منع فرمایا ہے کہ عورتوں سے بغیر شوہروں کی اجازت کے بات چیت کی جائے۔ (طبرانی)
۔(۱۵) اور حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ سے مرسلاً روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ عورتیں اپنے محرموں کے سوا اور مردوں سے بات نہ کریں۔ (رواہ ابن سعد)
۔(۱۶) حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ تین شخص کبھی جنت میں داخل نہ ہوں گے (۱) دیوث (۲) مردانی شکل بنانے والی عورتیں ۔(۳) اور ہمیشہ شراب پینے والا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ دیوث کسے کہتے ہیں؟ فرمایا کہ جس کو اس کی پرواہ نہ ہو کہ اس کی گھر والی عورتوں کے پاس کون آتا ہے، کون جاتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر )
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

