پردہ سے متعلق چند ضروری احکام و مسائل (تیسری قسط)۔
(۳)
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
مسئله : جس عضو کا دیکھنا حرام ہے، اگر علاج کی ضرورت سے دیکھا جائے تو جائز ہے بشرطیکہ ضرورت
سے زائد نظر نہ بڑھائے۔
مسئله : جوشخص شرعاً نامحرم ہے، اس کا اور عورت کا تنہا مکان میں ہونا حرام ہے، اسی طرح اگر تنہائی نہ ہو بلکہ دوسری عورت موجود ہو مگر وہ بھی نامحرم ہو تب بھی مرد کا مکان میں ہونا جائز نہیں البتہ اس عورت کا کوئی محرم یا شوہر یا اس مرد کی کوئی محرم عورت یا بیوی بھی اس مکان میں ہوتو مضائقہ نہیں۔
مسئله : جس عضو کا دیکھنا جائز ہے اور چھونے میں شہوت کا اندیشہ ہے تو دیکھنا جائز ہوگا اور چھونا ناجائز ہوگا، البتہ علاج کی ضرورت مستثنیٰ ہے لیکن حتی الامکان اپنے خیالات کو ادھر اُدھر بانٹ دے، دل میں فاسد خیال نہ آنے دے۔
مسئله : مرد کا جھوٹا کھانا پینا نامحرمہ کو اور عورت کا جھوٹا نامحرم مرد کو جب کہ لذت کا احتمال ہو مکروہ ہے۔
مسئله : اگر نامحرم کا لباس وغیرہ دیکھ کر طبیعت میں میلان پیدا ہوتا ہو تو اس کو بھی دیکھنا حرام ہے۔
مسئله : جو لڑکی نابالغ ہو مگر اس کی طرف مرد کو رغبت ہوتی ہو تو اس کا حکم بالغہ عورت کی طرح ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

