پردہ، لباس اور زینت سے متعلق احادیثِ نبویہ (پانچویں قسط)۔
(۵)
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
۔(۱۱) حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ عورتوں کے پاس آنے جانے سے بچو۔ کسی نے کہا یارسول اللہ شوہر کے بھائی (یعنی دیوروغیرہ) کا کیا حکم ہے؟ حضور ﷺ نے فرمایا کہ شوہر کا بھائی تو موت ہے ( یعنی ہلاکت اور گناہ کا سبب ہے اس لئے اس سے بھی پردہ واجب ہے )۔ ( بخاری و مسلم)
اس حدیث میں بے ضرورت و بے تکلف عورتوں کے پاس آمد و رفت رکھنے کو حرام فرمایا ہے۔ (القول الصواب)
۔(۱۲) ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا گیا کہ ایک عورت مردانہ جوتہ پہنتی ہے۔ فرمایا کہ رسول اللہ اللہ نے مردانی شکل بنانے والی عورتوں پر (یعنی مردوں کے مشابہ لباس اور جوتہ پہنے والی
عورتوں پر ) لعنت فرمائی ہے۔ (رواہ ابوداؤد )
۔(۱۳) حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ کسی عورت کو جو اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتی ہو یہ جائز نہیں کہ اپنے شوہر کے گھر میں اس کی اجازت کے بغیر کسی کو آنے
دے۔ (طبرانی ، حاکم بیہقی)
نیز عورت کو شو مہر کی مرضی کے خلاف باہر نکلنا بھی جائز نہیں اور اس بارے میں کسی کی اطاعت بھی جائز نہیں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

