پاؤں پکڑنے کی رسم

پاؤں پکڑنے کی رسم

بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ

ارشاد فرمایا کہ مجھے ایک دفعہ بنگال کے سفر کا اتفاق ہوا۔ وہاں جا کر اس رسم کا کچھ ایسا رواج پایا کہ شاید ہی کہیں ہو۔ جو شخص مجھ سے ملنے آتا مصافحہ کے بعد پیر کو بھی ضرور ہی پکڑتا۔ دو چار آدمیوں کو تو میں نے منع کیا لیکن جب دیکھا کہ کوئی نہیں مانتا تو میں نے یہ علاج کیا کہ جو شخص میرے پیر پکڑتا میں اس کے پیر پکڑ لیتا۔ وہ لوگ گھبراتے ، تب میں کہتا کہ جناب پیر پکڑنا اگر اچھی بات ہے تو مجھے کیوں اجازت نہیں دی جاتی ۔ کہنے لگے کہ آپ تو بزرگ ہیں ، میں نے کہا کہ میں بقسم کہتا ہوں کہ میں آپ کو بزرگ سمجھتا ہوں ، تب لوگوں نے پیر پکڑنا چھوڑا۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۷۸)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

ہر سوال کا جواب ضروری نہیں

ہر سوال کا جواب ضروری نہیں بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ جب کسی سوال کے جواب میں شرحِ صدر و شفاء قلب نہ ہو تو صاف جواب دے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے...

read more

ایک ایک لمحہ کی اہمیت

ایک ایک لمحہ کی اہمیت بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ مجھے ذرا سی بات بھی اگر فضول ہو تو اس سے نہایت انقباض ہوتا ہے ۔ یہ عمر رأس المال ہے کہ ہر سانس ایک بیش قیمت جواہر اور گویا بھرپور خزانہ ہے جس سے ابدی سعادت حاصل...

read more

داڑھی منڈوں کو سلام

داڑھی منڈوں کو سلام بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ داڑھی منڈوں کو سلام کرنے کے متعلق ایک تو طریق ہے ، دوسرا علاج ہے۔ طریق تو یہ ہے کہ ان کو سلام نہ کرے اور علاج یہ ہے کہ اگر اپنے آپ کو ان سے اچھا خیال کرے تو سلام...

read more