وہ کون سا درخت ہے جو مسلمان کے مشابہ ہے؟
صحیح بخاری شریف میں حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ ہم آنحضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔۔۔۔۔ آپ نے فرمایا: مجھے بتلائو وہ کون سا درخت ہے جو مسلمان کے مشابہ ہے، جس کے پتے جھڑتے نہیں، نہ جاڑوں میں نہ گرمیوں میں، جو اپنا پھل ہر موسم میں لاتا رہتا ہے۔۔۔۔۔عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے دل میں آیا کہ کہہ دوں کہ وہ درخت کھجور کا ہے، لیکن میں نے دیکھا کہ مجلس میں حضرت ابوبکر ہیں، حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہما ہیں اور وہ خاموش ہیں تو میں بھی چپ رہا۔۔۔۔۔انحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وہ کھجور کا درخت ہے۔۔۔۔۔ جب یہاں سے اٹھ کر چلے تو میں نے اپنے والد (حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ) سے یہ ذکر کیا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: پیارے بیٹے! اگر تم یہ جواب دے دیتے تو مجھے تمام چیزوں کے مل جانے سے بھی زیادہ محبوب تھا۔۔۔۔۔ (ابن کثیر: ۳/۶۶)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

