وہ فقیہ جو شیطان پر ہزاروں عابدوں سے زیادہ گراں ہے، اس سے درسی فقہ مراد نہیں
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فقيه واحد أشد على الشيطان من الف عابد*(ترمذی) ایک فقیہ “شیطان پر ہزاروں عابدوں سے زیادہ گراں ہے”۔
اس سے درسی فقہ مراد نہیں کیونکہ محض کتابیں پڑھنے سے شیطان کی چالیں سمجھ میں نہیں آتیں، بلکہ وہ معرفت ہے جو تقویٰ سے حاصل ہوتی ہے، جس سے عارف کو دین کی سمجھ بوجھ ایسی کامل ہو جاتی ہے کہ شیطان کے تمام تارو پود ( تانے بانے ) کو توڑ دیتا ہے۔ شیطان بعض دفعہ دنیا کو دین کی صورت میں ظاہر کرتا ہے، عارف اس دھوکے کو سمجھ کر لوگوں پر ظاہر کر دیتا ہے جس سے لوگ دھوکے سے بچ جاتے ہیں ،اس لیے وہ شیطان پرگراں ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

