ولی اللہ کو تکلیف پہنچانے پر اللہ تعالیٰ کا اعلانِ جنگ
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
من اذىٰ لى وليا فقد آذنته بالحرب (بخاری)
جو کوئی میرے کسی ولی کو ایذا پہنچا دے، اس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے اعلان جنگ کر دیا جاتا ہے“ اللہ اکبر! یہ وعید کتنی سخت ہے، خدائی الٹی میٹم کا کون مقابلہ کر سکتا ہے؟ پھر اس وعید کا ظہور کبھی تو اس طرح ہوتا ہے کہ حق تعالیٰ خود اولیاء کو تصرف کی اجازت دیتے ہیں، اور بعض دفعہ اولیا ء کوئی تصرف نہیں کرتے لیکن حق تعالیٰ کو اپنے محبوب کی بے حرمتی پر غیرت آتی ہے کہ ہمارے محبوب کے ساتھ یہ معاملہ کیوں کیا گیا ؟ اس لیے حق تعالیٰ خود اس شخص کو کسی بلا میں گرفتار کر دیتے ہیں۔ غرض اولیاء کے ساتھ گستاخی اور بے ادبی کرنا بڑا سنگین جرم ہے۔ اگر وہ حضرات اپنی شفقت سے کچھ بھی نہ کہیں تو غیرت حق نہیں چھوڑتی ، اس لیے اس سے بچنا چاہیے۔
عارف شیرازی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎
بس تجربہ کردیم دریں دیر مکافات با درکشاں ہرکه در افتاد پر افتاد
ہم نے اس کائنات میں بارہا تجربہ کیا کہ اللہ والوں کے ساتھ جو بدتمیزی کرتا ہے ، وہ خود ذلیل ہو جاتا ہے۔
مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔
ہیچ قومی را خدا رسوا نکرد
تا دل صاحب دلے نامد بدرد
کسی قوم کو خدا تعالیٰ اس وقت تک ذلیل نہیں فرماتے جب تک وہ اللہ تعالیٰ کے کسی مقبول بندہ کو نہیں ستاتے ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

