ولیمہ کا مسنون طریقہ
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ ولیمہ کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ بلا تکلف و بلا تفاخر اختصار کے ساتھ جس قدر میسر ہوجائے ، اپنے خاص لوگوں کو کھلادے۔ حضور ﷺ نے ایک بی بی کا ولیمہ دو سیر جو سے کیا، حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ولیمہ میں خرما اور پنیر گھی کا مالیدہ تھا اور سب سے بڑا ولیمہ حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا تھا کہ ایک بکری ذبح ہوئی اور گوشت روٹی لوگوں کو پیٹ بھر کر کھلائی گئی۔(صفحہ ۳۵۹،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں