وفاداری کا تاریخی واقعہ
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو اپنی خلافت کے زمانے میں سلطنت اسلامیہ کو وسعت دینے کی بڑی فکر رہتی تھی۔ ان کی سب سے زیادہ نبرد آزمائی مغربی قوموں سے ہوئی۔ سب سے بڑا مقابلہ سلطنت روم سے تھا۔ شہنشاہ روم کے بہت سے ایشیائی اور یورپی مقبوضات پر حضرت معاویہؓ نے ہی اسلامی پرچم نصب کیا۔ بحری لڑائیوں کا سلسلہ سب سے پہلے حضرت امیر معاویہؓ نے شروع کیا۔ وہ رومی فوجوں کو شکست دینے کے لئے طرح طرح کی حکمت عملی اپناتے تھے لیکن ان کی ان حکمت عملیوں میں اگر کوئی بات اسلامی اصولوں کے خلاف ہوتی تھی تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس کو بالکل برداشت نہیں کرتے تھے۔
ایک مرتبہ رومیوں سے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی فوجیں برسرپیکار تھیں۔ حضرت معاویہؓ نے جنگی چال کے طورپر کچھ دن کے لئے رومیوں سے صلح کر لی اور جنگ بند ہو گئی۔ اس مدت میں انہوں نے اسلامی فوجوں کو رومی سرحد کے نزدیک ہی رہنے کی ہدایت کر دی اور مجاہدین کو ہدایت جاری کی کہ ’’جیسے ہی صلح کی مدت ختم ہو تم لوگ بلا توقف دشمن پر ٹوٹ پڑنا‘‘۔
ایک صحابی نے فوراً اعتراض کیا ’’ ہم ایسا ہرگز نہیں کر سکتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو بدعہدی قرار دیا ہے۔ ہم کوئی کام ایسا نہیں کر سکتے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہو۔‘‘۔
حضرت امیر معاویہ نے ان کی اس سچی بات کی بہت قدر کی اور فوجوں کو اس طرح دھوکہ سے حملہ کرنے کو منع فرمایا۔ (صحیح بخاری)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

