وعظ و تبلیغ میں چندہ ہرگز مت کرو
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ خدا کے لیے تبلیغ میں تو چندہ کا نام ہی نہ لو۔ لوگ اس سے بہت گھبرا گئے ہیں۔ ان کے خیالات خراب ہوگئے ہیں کیونکہ بہت سے لوگ انجمنوں اور مساجد کے نام پر چندہ لے کر کھا گئے ۔ اس سے لوگ بدظن ہوگئے کہ ہر جگہ چندہ، ہر جگہ چندہ، لیکچر ختم نہیں ہونے پاتا کہ چندہ لاؤ۔نیز فرمایا کہ جو مولوی وعظ کہہ کر نذرانہ قبول کرتے ہیں ، ان کے وعظ ونصیحت کا کچھ اثر نہیں ہوتا ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

