وعدہ کے پاس و لحاظ کا نادر ترین واقعہ
حضرت عبداللہ بن ابی حمساء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے پہلے (ایک مرتبہ) میں نے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم سے ایک چیز خریدی اور کچھ قیمت کی ادائیگی مجھ پرباقی رہ گئی، میں نے آپ سے وعدہ کیا کہ میں بقیہ قیمت لے کر اسی جگہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا ہوں۔۔۔۔ لیکن میں اس وعدہ کوبھول گیا اور تین دن کے بعد یہ بات یاد آئی (تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا) توکیا دیکھتا ہوں کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم اسی جگہ بیٹھے ہوئے تھے اور ( مجھے دیکھ کر) فرمایا: کہ تم نے مجھے زحمت میں مبتلا کردیا، میں تین دن سے اسی جگہ بیٹھا ہوا تمہارا انتظار کر رہا ہوں۔۔۔۔ (ابودائو)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

