والدین کی نافرمانی سے بچئے

والدین کی نافرمانی سے بچئے

ایک شخص نے ٗ اپنے بوڑھے باپ کو ٗ چادر میں ٗ گٹھڑی کی طرح باندھا ٗ پھر اس کو کنویں میں ڈالنے کے لئے چل دیا ٗ جب ایک کنویں کی من پر جا کر پہنچا اور قریب تھا کہ کنویں میں ڈال دے ٗ باپ سسکیاں مار کر رو رہا تھا ۔۔۔۔ اس نے روتے ہوئے کہا کہ بیٹا اس کنویں میں نہ ڈال ٗ کسی دوسرے کنویں میں ڈال دے۔۔۔۔ کیونکہ اس میں میں نے اپنے باپ کو ڈالا تھا۔۔۔۔ یہ سن کر بیٹے کو ہوش آیا اور باپ کو کنویں میں ڈالنے سے رک گیا ٗ اور گٹھڑی کھول کر باپ کو کھڑا کیا۔۔۔۔ اور ادب و احترام کے ساتھ گھر لے آیا۔۔۔۔
دیکھا میرے دوستو ٗ اور ساتھیو! اس شخص نے احساس کرلیا اور اس کے سمجھ میں بات آگئی اور بہت بڑے گناہ سے رک گیا۔۔۔۔ اس لئے جو لڑکے اور لڑکیاں ماں باپ کے نافرمان ہیں وہ اپنی فکر کریں ورنہ اگر آج کوئی پرواہ نہ کی توکل پچھتائو گے۔۔۔۔ اور اس وقت تمہارا پچھتانا کوئی کا م نہ دے گا۔۔۔۔ اس لئے ماں باپ پر رحم کھائو ترس کھائو اور ان کی دعائیں لو ٗ چونکہ ان کی دعائیں اولاد کے حق میں قبول ہوتی ہیں۔۔۔۔(انمول موتی جلد۶)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more