نیکی کا ثمرہ
بنی اسرائیل کی ایک عورت اپنے بیٹے کو لئے ہوئے جنگل میں سے گزر رہی تھی ویرانہ تھا، ایک طرف سے بھیڑیا آیا اور اس نے آ کر اس کے اوپر حملہ کرنا چاہا تو یہ عورت ڈر کے مارے گر گئی، بچہ ہاتھ سے چھوٹ گیا، بھیڑے نے بچے کو منہ میں دبا یا اور بھاگ گیا۔ اب ماں نے جب دیکھا کہ میرا بیٹا یہ لے کر جا رہا ہے تو اس کے دل سے ایک آہ نکلی۔ جیسے ہی دل سے آہ نکلی، ایک آدمی قریب سے کہیں درختوں کے پیچھے سے ظاہر ہوا اور وہ ایسا تیز رفتار تھا کہ اس نے چھلانگ لگا کر بھیڑے کے اوپر حملہ کیا اور بھیڑیا جو گھبرایا تو وہ بچے کو وہیں چھوڑ کر بھاگ گیا۔ اس آدمی نے بچے کو اٹھایا اور اٹھا کر اس کی ماں کے حوالے کردیا۔ وہ بڑی حیران! کہنے لگی کہ اے نوجوان! تو کون ہے؟ اس نے جواب دیا کہ میں اللہ تعالیٰ کا فرشتہ ہوں۔ عورت کہتی ہے: اللہ تعالیٰ کا فرشتہ اور میری مدد کے لئے؟ اس نے کہا: ہاں ایک موقع پر تو اپنے گھرکے اندر بیٹھی کھانا کھا رہی تھی، اچھے حالات تھے تو نے لقمہ منہ میں ڈالا، عین اس وقت باہر آ کر کسی سائل نے اللہ کے نام پر سوال کیا، تجھے بھوک تو لگی ہوئی تھی اور تیرے پاس اور بھی کچھ دینے کو نہیں تھا، تو نے سوچا کہ اس نے اللہ کے نام پر مانگا چلو میں اپنی باقی بچی ہوئی روٹی فقیر کو دے دیتی ہوں، تو نے اپنے منہ کا نوالہ گویا فقیر کو اللہ کے نام پر دے دیا، آج اللہ نے بھیڑیے کا نوالہ تجھے واپس لٹا دیا۔ تو نے راحت کے وقت میں اسے یاد کیا تھا، اس نے زحمت کے وقت میں تجھے یاد کرلیا۔(ج 35ص145)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھا سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔