نیند کی رعایت ضروری ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اگر پڑھتے پڑھتے نیند آنے لگے تو تکیہ پرسر رکھ کر سو رہو۔ جب طبیعت ہلکی ہوجائے تو پھر پڑھنے لگو ۔ نیند کو اگر زبردستی دفع بھی کیا جائے تو اس کا انجام یہ ہوتا ہے کہ دماغ میں خشکی پیدا ہو جاتی ہے ، صفرا میں اشتعال بڑھ جاتا ہے ، سودا میں ترقی ہوجاتی ہے، خیالاتِ فاسدہ آنے لگتے ہیں اور بعض اوقات وہ ان کو الہام سمجھ کر اپنے کو بزرگ جاننے لگتا ہے ۔ آخر یہ ہوتا ہے کہ جنون ہوجاتا ہے، اسی لیے جناب رسول اللہ ﷺ نے بھی نیند کی بہت رعایت کی ہے جنانچہ ارشادِ نبوی ہے ’’لا تفریط فی النوم‘‘ یعنی نیند میں کمی نہ کرو۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۹۷)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

