نیند لانے کا نبوی وظیفہ (71)۔

نیند لانے کا نبوی وظیفہ (71)۔

نیند کی کمی اور نیند کا اچاٹ ہوجانا ایک بہت ہی عام مرض ہوچکا ہے۔ اکثر لوگوں کو یہ معدہ کی خرابی کی وجہ سے یا پھر دیگر عوارض کی وجہ سے لاحق رہتا ہے۔ مگر اس مرض میں مہلک اور موذی دوائیوں کا استعمال نہ کریں۔ بلکہ کچھ لوگ نشہ آور چیزوں کا استعمال بھی شروع کردیتے ہیں۔ حالانکہ نشہ آور چیزوں یا گولیوں سے فوری طور پر نیند آجاتی ہےمگر پھر یہ ایسی مستقل عادت بن جاتی ہے کہ چاہتے ہوئے بھی پیچھا چھڑانا ممکن نہیں ہوتا۔ اس لئے سب سے بہتر طریقہ قرآنی تعلیمات اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنا ہے ۔ جبکہ اس موضوع پر ایک واضح حدیث موجود ہے۔ جس پر عمل کرکے آپ اس مرض کو دُور کرسکتےہیں۔
۔(1)حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے اک مرض کی شکایت پیش کی کہ مجھے رات کے وقت نیند نہیں آتی۔ یعنی بے خوابی کا مرض ہے۔
تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔
یہ دُعاپڑھ لیا کرو۔
اللهُمَّ غَارَتِ النُّجُومُ،.۔
وهَدَأَتِ الْعُيُونُ، وَأَنْتَ حَيٌّ قَيُّومٌ۔۔
يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ!۔
أَنِمْ عَيْنِي وأهْدِئْ لِيَلِي۔۔
تو حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب میں نے یہ دُعا پڑھنا شروع کی تو میرا مسئلہ حل ہوگیا اور بے خوابی کی شکایت بھی دور ہوگئی ۔
سبحان اللہ !!!۔
یہ مفید اور مسنون وظیفہ آگے پھیلائیں
تاکہ جس جس کے ساتھ یہ مسئلہ ہو
وہ نبوی وظیفہ پڑھ کر فائدہ حاصل کرے۔

نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326)۔

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326) دوکلرک ایک ہی دفتر میں کام کیا کرتے تھے ایک بہت زیادہ لالچی اور پیسوں کا پجاری تھا۔ غلط کام کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتاتھا۔ جہاں کہیں خیانت اور بددیانتی کا موقع ہوتا تو بڑی صفائی سے اُسکا صاف ستھرا...

read more

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔ مدرسہ استاذ اور شاگرد کے تعلق کانام ہے۔جہاں پر کوئی استاذ بیٹھ گیا اور اس کے گرد چند طلبہ جمع ہوگئے تو وہ اک مدرسہ بن گیا۔مدرسہ کا اصلی جوہر کسی شاندار عمارت یا پرکشش بلڈنگ میں نہیں، بلکہ طالبعلم اور استاد کے...

read more

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔ خانقاہی نظام میں خلافت دینا ایک اصطلاح ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ صاحب نسبت بزرگ اپنے معتمد کو نسبت جاری کردیتے ہیں کہ میرے پاس جتنے بھی بزرگوں سے خلافت اور اجازت ہے وہ میں تمہیں دیتا ہوں ۔یہ ایک بہت ہی عام اور مشہور...

read more