نکاح کے لیے لڑکی میں کیا دیکھنا چاہیے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اس زمانہ میں منکوحہ (وہ لڑکی جس سے نکاح کیا جائے اس ) میں زیادہ تر جمال کو اور ناکح(نکاح کرنے والے مرد ) میں زیادہ تر مال کو دیکھتے ہیں اور سب سے کم دین کو دیکھتے ہیں اور باقی اوصاف میں آراء مختلف ہیں حالانکہ سب سے کم قابلِ التفات یہی مال و جمال ہے اور سب سے زیادہ توجہ کے قابل دین ہی ہے۔ اسی واسطے حدیث میں عورت کے بارے میں آیا ہے : ’’عورت سے چار وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے ۔شرافت کی وجہ سے ، مال کی وجہ سے، خوبصورتی کی وجہ سے، اور دین داری کی وجہ سے ۔ اے مخاطب ! تجھ کو دیندار عورت سے نکاح کرنا چاہیے‘‘۔(مشکوٰۃ) اس حدیث پاک میں مال و جمال پر نظر نہ کرنے اور دین پر نظر کرنے کا امر فرمایا ہے۔(صفحہ ۱۳۱،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

