نکاح کے لیے جدید تعلیم یافتہ لڑکی تلاش کرنا

نکاح کے لیے جدید تعلیم یافتہ لڑکی تلاش کرنا

بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ

ارشاد فرمایا کہ جس طرح بعض لوگ لڑکے کے ایف اے، ایم اے ہونے کو دیکھتے ہیں ، افسوس ہے کہ بعض نئے مذاق کے لوگ ایسی منکوحہ(لڑکی) تلاش کرتے ہیں جس نے نئی تعلیم حاصل کی ہو یا تعلیم کے ساتھ ڈاکٹری یا پروفیسری کا پاس بھی حاصل کر چکی ہو۔ کوئی ان عقلاء سے پوچھے کہ اس سے مقصود کیا ہے؟ اگر یہ مقصود ہے کہ ان کا بار ہم پر کم ہو، یہ خود بھی کمانے میں امداد دیں، تب تو بے حد بے حمیتی ہے کہ مرد ہو کر عورت کے ہاتھ کو تکا جائے، عورت کا ممنون ہونا بغیر خلوصِ کامل کے خود خلافِ غیرت ہے۔ اور اگر یہ مقصود ہے کہ ایسی عورت سلیقہ دار ہوگی ، ہم کو راحت زیادہ پہنچائے گی ، سو خوب سمجھ لو کہ راحت رسانی کے لیے صرف سلیقہ کافی نہیں بلکہ خلوص و اطاعت اور خدمت گذاری کے جذبہ کی اس سے زیادہ ضرورت ہے ، اور سلیقہ میں کچھ کمی بھی ہو تواس کو برداشت کر لیا جاتا ہے اور اگرچہ کسی قدر وقتی تکلیف ہوتی ہے لیکن جلدی ختم ہوجاتی ہے اور اس کا اثر باقی نہیں رہتا۔ اور اگر نرا سلیقہ ہو اور وہ اوصاف نہ ہوں تو اول تو وہ خدمت ہی کیوں کرے گی کیونکہ تجربہ سے اس جدید تعلیم کااثر یہ ثابت ہوا ہے کہ اس سے تکبر، خود غرضی ، خودرائی، بے باکی، بے حیائی، چالاکی اور نفاق وغیرہ برے اخلاق پیدا ہوجاتے ہیں۔پس جب ان کا دماغ تکبر و نخوت سے پُر ہے تو وہ تمہاری خدمت ہی کیوں کرے گی جس سے تم کو راحت پہنچے بلکہ خود غرضی کی وجہ سے الٹا وہ خود تم ہی سے اپنے حقوق کا اعلیٰ پیمانہ پر مطالبہ کرے گی جس سے تمہاری عافیت و سلامتی تنگ ہوجائے گی ۔ غرض وہ خود تم ہی سے اپنی خدمت چاہے گی اور اگر تم ان سے وہ خدمت چاہو گے جو ایک شریف سادہ عورت اپنا فخر سمجھتی ہے تو وہ تم کو ضابطہ کا جواب دیں گی کہ یہ کام ہمارے ذمہ نہیں بلکہ جو ان کے ذمہ ہوگا اس میں بھی خلافِ تہذیب یا صحت خراب ہونے کا عذر کرکے ٹکا سا جواب دیں گی اور اپنے حقوق تم سے پورے وصول کریں گی، تنخواہ تم سے کُل رکھوالیں گی ، اور ٹال مٹول کرو گے تو عدالت پہنچیں گی۔(صفحہ ۱۳۲،اسلامی شادی)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

بعض حالات میں بیوی سے صحبت کرنے کی ضرورت

بعض حالات میں بیوی سے صحبت کرنے کی ضرورت بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ اگر کسی عورت پر اچانک نگاہ پڑ جائے تو فوراً ادھر سے نگاہ پھیر لو ، اور اگر اس کچھ خیال دل میں رہے تو اپنی بیوی سے فراغت کر لینا چاہیے ، اس سے...

read more

اجنبی عورت کی جانب میلان کا علاج

اجنبی عورت کی جانب میلان کا علاج بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشادفرمایا کہ مولانا محمد یعقوب صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے میلان الیٰ الاجنبیہ کا جو علاج مشغولی بالزوجہ سے حدیث میں آیا ہے اور اس میں یہ ٹکڑا بطور لم (بات کی تہ)کے ارشاد...

read more

دواؤں کے ذریعہ قوتِ باہ کو بڑھانے اور ابھارنے کا نقصان

دواؤں کے ذریعہ قوتِ باہ کو بڑھانے اور ابھارنے کا نقصان بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ جو لوگ مشتہیات (شہوت بڑھانے والی دواؤں) سے جماع کی قوت کو بڑھاتے ہیں وہ اپنی صحت برباد کرتے ہیں ۔ اس کے لیے بھی یہی قاعدہ ہونا...

read more