نکاح کے قابل سب سے اچھی عورتیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ کون سی عورت سب سے اچھی ہے؟ آپ نے فرمایا کہ جو ایسی ہو کہ جب اس کو شوہر دیکھے تو اس کا دل خوش ہوجائے، اور جب اس کو کوئی حکم دے اس کو بجا لائے، اور اپنی ذات اور مال کے بارے میں کوئی ناگوار بات کر کے اس کے خلاف نہ کرے۔(نسائی) حضرت معقل بن یساررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ایسی عورت سے نکاح کرو جوزیادہ محبت کرنے والی اور زیادہ بچے جننے والی ہو کیونکہ میں تمہاری کثرت (زیادتی)سے دوسری امتوں پر فخر کروں گا (کہ میری امت اتنی زیادہ ہے)۔ (ابوداؤد و نسائی) اگر وہ بیوہ عورت ہے تو پہلے نکاح سے اس کا اندازہ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے محبت کرنے والی اور بچے جننے والی ہے اور اگر کنواری ہے تو اس کی تندرستی سے اور اس کے خاندان کی نکاح کی ہوئی عورتوں سے اندازہ ہو سکتا ہے۔(صفحہ ۱۳۱،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

