نکاح نہ کرنے پر وعید
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ حدیث میں ہے کہ جو شخص باوجود تقاضائے نفس و قدرت کے نکاح نہ کرے وہ ہمارے طریقہ سے خارج ہے کیونکہ یہ طریقہ نصاریٰ کا ہے کہ وہ نفس نکاح کو وصول الیٰ اللہ سے مانع سمجھ کر اس کے ترک کو (یعنی نکاح نہ کرنے کو) عبادت سمجھتے ہیں۔
نیز فرمایا کہ بعض لوگ تو نکاح نہ کرنے کو عبادت و قربت سمجھتے ہیں حالانکہ یہ اعتقاد رہبانیت اور دین میں بدعت ہے ۔ اصل عمل جس کا شریعت نے حکم دیا ہے ، نکاح ہی ہے تو اس کا ترک کرنا عبادت نہیں ہو سکتا۔(صفحہ ۶۴،اسلامی شادی)حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں