نکاح سے پہلے لڑکے کا ایک مرتبہ لڑکی کو دیکھ لینا مناسب ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ لڑکے اور لڑکی کے متعلق موافقت و مناسبت کا دیکھنا تو بہت ضروری ہے ۔ اسی واسطے حالات کی تحقیق کے علاوہ لڑکے کا لڑکی کو ایک نظر دیکھ لینا جب کہ نکاح کا ارادہ ہو تو کوئی حرج نہیں(بلکہ مناسب ہے)، اس لیے کہ عمر بھر کا تعلق پیدا کرنا ہے ، اس میں بڑی حکمت ہے ۔ حدیث میں اس کی اجازت ہے مگر یہ دیکھنا تحقیق کی نظر سے ہوگا تلذذ کی نیت سے نہیں جیسے طبیب کا محض اس نیت سے دیکھنا کہ نبض سے مزاج کی حرارت و برودت وغیرہ معلوم ہوجائے نہ کہ تلذذ کی غرض سے ہو ورنہ ناجائز ہوگا ۔
نیز فرمایا کہ اگر کسی عورت سے نکاح کرنے کا ارادہ ہو تو اگر بن پڑے تو اس کو ایک نگاہ دیکھ لو، کہیں نکاح کے بعد اس کی صورت سے نفرت نہ ہو۔(صفحہ ۱۵۴،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

