نکاح اعلان کے ساتھ کرنا چاہیے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ نفسانی مصلحت سے خفیہ نکاح کر لیتے ہیں جس میں ایک خرابی تو یہ کہ یہ سنت کے تو یقینا خلاف ہے ۔ حدیث میں ہے ’’اعلنواھذا النکاح‘‘ (یعنی نکاح اعلان کے ساتھ کیا کرو)، اور جن ائمہ کے نزدیک اعلان کرنا اعلان کرنا نکاح کی شرط ہے ان کے نزدیک ایسا نکاح منعقد ہی نہ ہوگا۔ اور ہمارے نزدیک اگرچہ نکاح منعقد ہوجاتا ہے جب کہ اس میں ضروری گواہ یعنی دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتیں موجود ہوں، مگر تاہم علماء کے اختلاف میں بلا وجہ پڑنا خود ناپسندیدہ ہے۔(صفحہ ۱۶۸،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

