نکاحِ ثانی کے متعلق عقیدہ کی خرابی

نکاحِ ثانی کے متعلق عقیدہ کی خرابی

ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

ارشاد فرمایا کہ عقیدہ کے متعلق ایک گناہ یہ ہے کہ تقریباً ساری عورتیں اور بہت سے مرد بھی نکاحِ ثانی ( دوسرے نکاح کرنے ) کو برا سمجھتے ہیں اور افسوس ہے کہ بعض پڑھے لکھے لوگ بھی یہ کہتے ہیں کہ صاحب ! نکاح ثانی فرض تو نہیں پھر اگر نہ کیا تو کیا حرج ہے؟ میں کہتا ہوں کہ نکاحِ ثانی فرض نہیں تو کیا نکاحِ اول فرض ہے؟ اور اگر نہیں ہے تو نکاح اول کے ساتھ یہی معاملہ کیوں نہیں کیا جاتا ؟ کیا وجہ ہے کہ پہلے نکاح کے لئے اس قدر کوشش کی جاتی ہے کہ اگر لڑکی کی عمر چودہ پندرہ برس کی ہوجائے اور کہیں سے پیغام نہ آئے تو فکر پڑ جاتی ہے اور اس کے تذکرے کئے جاتے ہیں۔ بعض مقامات پر اس قدر جہالت ہے کہ اگر منگنی کے بعد لڑکے کا انتقال ہوجائے تب بھی نکاح نہیں کرتے اور لڑکی کو بٹھلائے رکھتے ہیں۔ یہ سخت جہالت کی بات ہے۔ اور عورتوں سے زیادہ مردوں کی حالت پر افسوس ہے کہ وہ عقلمند ہونے کے باوجود بھی اس کو عیب سمجھتے ہیں اور بعض مرد اگرچہ زبان سے اس کو برا نہیں کہتے لیکن ایسی عورت کو جس نے دوسرا نکاح کرلیا ہو ذلیل سمجھتے ہیں اور ان کے دل میں اس کی اتنی عزت نہیں ہوتی جتنی اس عورت کی ہوتی ہے جو ساری عمر بیوہ بنی بیٹھی رہے۔ علماء اس بارے میں جتنی کوشش کرتے ہیں ان کا مقصود صرف یہ ہے کہ لوگوں کے دل سے اس کے عیب سمجھنے کا خیال نکل جائے۔ ہاں اگر کسی عورت پر پہلے شوہر کا بہت ہی رنج غالب ہو یا اس کے پاس چھوٹے چھوٹے بچے ہوں کہ پرورش کا انتظام نکاح کے بعد دشوار ہو یا بچوں کی جائداد وغیرہ موجود ہو کہ اس کا انتظام اس کے سپرد ہو تو البتہ ایسی عورت کو اجازت ہے کہ وہ نکاح نہ کرے بشرطیکہ مرد کی بالکل خواہش نہ ہو ( یعنی عورت کو خود نکاح کی حاجت نہ ہو) ۔ لیکن اگر کوئی مانع بھی نہ ہو اور پھر بھی عرف ( رواج) کی شرم کی وجہ سے نکاح ثانی نہ کرے اور اس کو عیب سمجھے تو یہ سخت گناہ ہے۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ کثرتِ اختلاط سے باہم دوستی ہوجاتی ہے جس میں بعض دفعہ اپنے راز دوسرے پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ پھر یہ دوست اپنے دوسرے دوستوں پر ان...

read more

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ اتحاد و اتفاق میں اس کی ضرورت ہے کہ اتنا اختلاط بھی نہ ہو کہ اپنے خاص اسرار (راز کی باتیں) دوسروں سے ظاہر کر دے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی وقت...

read more

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جیسے مخلوق کو دکھانے کے لئے عمل کرنا ریاء ہے، اسی طرح ان کے دیکھنے کی وجہ سے...

read more