نکاحِ ثانی کس کو کرنا چاہیے؟
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ ایک شخص نے مجھ سے عقد ثانی کے متعلق مشورہ کیا ، تو میں نے کہا کہ تمہارے پاس کتنے مکان ہیں ؟ اس نے کہاکہ ایک ہے ۔ میں نے کہا کہ تمہارے لیے مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتنے مکان ہونے چاہئیں؟ میں نے کہا کہ تین ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ تین کس لیے؟ میں نے کہا کہ تین مکان اس لیے ہونے چاہئیں کہ دو مکان تو دو بیویوں کے رہنے کے لیے ہوں اور تیسرا مکان اس لیے کہ جب ان دونوں سے اختلاف ہوجائے تو آپ اس تیسرے مکان میں ان دونوں سے الگ رہیں کیونکہ جب تم ان سے روٹھو گے تو کہاں رہوگے ، وہ یہ سن کر رک گئے۔(صفحہ ۳۸۵،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں