نور ظلمت کو مغلوب بلکہ مسلوب کر دیتا ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ آج کل بعض شیوخ طالبوں سے اس لیے گھبراتے ہیں کہ ان کی ظلمت سے ان کا نور مکدر ہوجاتا ہے۔ الحمدللہ ! ہمارے حضرات ایسی آگ لیے پھرتے ہیں کہ اس کے سامنے کتنے ہی بڑے لکڑ آجائیں وہ نہیں بجھتی بلکہ وہی سب اس سے جل جاتے ہیں۔ الحمدللہ ! ہمارے حضرات کسی سے متاثر نہیں ہوتے اور حضرت وہ نور ہی کیا جو ظلمتوں سے مغلوب ہوجائے ۔ نور تو وہ چیز ہے کہ ظلمت کو صرف مغلوب ہی نہیں بلکہ مسلوب کر دیتا ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۷۷)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

