نورِ تقویٰ
ارشاد فرمایا کہ نورِ بصیرت یعنی دل کی بینائی جسے آپ تقویٰ کہیں گے ،یہ تزکیہ ٔ نفس کے ذریعہ حاصل ہونے والا ایک روحانی ملکہ ہے جو ٹھیک راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ دل کا آئینہ شفاف ہوتوحق کوپہچاننے میں مغالطہ نہیں ہوتا۔تقویٰ کے ذریعہ گویا دین کے معاملے میں صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے جو ٹھوکر کھانے سے مامون رکھتی ہے۔
( مؤرخہ یکم فروری ۲۰۱۹ء بعد نمازِ عشاء بمقام خانقاہِ فاروقیہ، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔