نماز کا پابند ہونے کے لئے تعویذ نہیں تدبیر کی ضرورت ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ ایک صاحب میرے پاس آئے اور اس بات کے لئے تعویذ مانگا کہ میں نماز کا پابند ہوجاؤں۔ میں نے کہا کہ جناب اللہ تعالیٰ کے کلام میں تو سب کچھ اثر ہے لیکن مجھ کو تو کوئی ایسا تعویذ لکھنا نہیں آتا کہ اس میں ایک سپاہی لپیٹ کر آپ کو دے دوں اور وہ نماز کے وقت اس میں سے ڈنڈا لے کر نکلے اور کہے کہ اٹھو نماز پڑھو۔ ہاں البتہ ایک تدبیر بتلا سکتا ہوں جس سے آپ چار ہی روز میں پورے پابند ہو جائیں۔ لیکن وہ تدبیر صرف پوچھنے کی نہیں عمل کرنے کی ہے۔ آپ ایسا کیجئے کہ ایک نماز قضا ہو تو ایک فاقہ کیجئے، دوقضا ہوں تو دو فاقے کیجئے۔ تین قضا ہوں تو تین فاقے ، چار ہوں تو چار، پھر دیکھئے جو ایک نماز بھی قضا ہو۔ اور وہ صاحب چونکہ واقعی طالب تھے انہوں نے ایسا ہی کیا۔ چنانچہ کہتے تھے کہ واقعی تین چار روز میں ہی پورا پابند ہو گیا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

