نماز سے سرور ونشاط ملتا ہے اور دل کو راحت نصیب ہوتی ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ نماز سے ایک خاص سرور و نشاط اور قلب کو راحت حاصل ہوتی ہے جس کا اثر صحت پر بھی ظاہر ہوتا ہے اور ہم کو اس کی وجہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ نماز سے راحت و سرور کیوں حاصل ہوتا ہے کیونکہ ہر اثر کے لئے کسی علت کا معلوم ہونا ضروری نہیں ہے۔ بعض چیزیں بالخاصہ مؤثر ہوتی ہیں۔ دیکھئے مقناطیس میں جو جذب حدید (لوہے کو اپنی طرف کھینچنے ) کی خاصیت ہے اس کی وجہ کوئی نہیں بتلا سکتا۔ اسی طرح ہم کہتے ہیں کہ نماز میں یہ اثر بالخاصہ ہے جس کی علت بتلانے کی ہم کو ضرورت نہیں۔ افسوس اتنی بڑی عبادت جس میں فلاح اخروی بھی ہے اور فلاح دنیوی بھی اور ہم اس سے ایسے غافل ہیں کہ پانچ وقت خدا کی طرف سے ایک منادی ( آواز دینے والا یعنی مؤذن ) ہم کو پکارتا ہے اور ہم جماعت میں نہیں آتے ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

