نمازِ تراویح کی خصوصی اہمیت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
میرے شیخ حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی قدس اللہ سرہ فرمایا کرتے تھے کہ اس تراویح میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا یہ عالم ہے کہ ہر مومن کو ہر رات اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے چالیس مقاماتِ قرب زیادہ عطا فرمائے ہیں ۔ تراویح کی بیس رکعات ہیں اور ہر رکعت میں دو سجدے ہیں تو یہ چالیس سجدے ہوئے۔
سجدہ کے بارے میں فرمایا کہ بندہ اپنے پروردگار سے کسی وقت اتنا زیادہ قریب نہیں ہوتا جتنا سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے قرب کا سب سے اعلیٰ مقام اور اعلیٰ ذریعہ سجدہ ہے اسی لئے قرآن کریم میں فرمایا کہ سجدہ کرو اور میرے پاس آ جاؤ یعنی تم جو پیشانی میرے سامنے ٹیکتے ہو ، اس وقت تم مجھ سے سب سے زیادہ قریب ہوتے ہو۔
۔(خطباتِ رمضان، صفحہ ۱۳۲)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

