نفس کو کچلنے میں مزہ آئے گا (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ مجاہدہ شروع میں تو بڑا مشکل لگتا ہے کہ بڑا کٹھن سبق دیا جارہا ہے کہ اپنے نفس کی مخالفت کرو ، اپنے نفس کے خواہشات کی خلاف ورزی کرو ۔ نفس تو چاہ رہا ہے کہ غیبت کروں، مجلس میں غیبت کرنے کا موضوع چڑھ گیا ، اب جی چاہ رہا ہے کہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لوں ، اب اس وقت اس کو لگام دینا کہ نہیں یہ کام مت کرو ، یہ بڑا مشکل کام لگتا ہے ، لیکن یاد رکھئے کہ دور دور سے یہ مشکل نظر آتا ہے ۔جب آدمی نے یہ پختہ ارادہ کرلیا کہ یہ کام نہیں کروں گا تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اور فضل و کرم سے مدد بھی ہوگی ، اور پھر تم نے اس لذتِ آرزو اور خواہش کو جو کچلا ہے، اس کچلنے میںجو مزہ آئے گا ، ان شاء اللہ ثم ان شاء اللہ اس کی حلاوت اس غیبت کی لذت سے کہیں زیادہ ہوگی۔
۔(اصلاحی خطبات، جلد۲، صفحہ ۲۴۰)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

