نعمت کی قدر دانی
ایک مرتبہ ریل میں حضرت مولانا اشرف علی تھانوی ؒ ایک رئیس کے ساتھ کھانا کھارہے تھے ان کے ہاتھ سے ایک بوٹی نیچے کے تختے پر گرپڑی توان صاحب نے اس کوبوٹ سے پھینچ کر نیچے کردیا۔۔۔۔۔ یہ دیکھ کرحضرت تھانوی ؒ کوبڑا صدمہ ہوا کہ خدا تعالیٰ کے رزق کی یہ بے قدری آپ نے خواجہ عزیز الحسن مجذوب ؒ سے فرمایا کہ :۔۔۔۔۔
’’ ذرا اس بوٹی کو اُٹھاکر پانی سے دھولیجئے اور دھوکر مجھے دے دیجئے میں اس کوکھائوںگا‘‘
خواجہ صاحب نے اس بوٹی کودھویا اور دھوکر کہنے لگے کہ :۔۔۔۔۔
اگرکوئی دوسرا شخص اس بوٹی کوکھالے تو اجازت ہے ‘‘
حضرت تھانوی ؒ نے فرمایا کہ ہاں ! اجازت ہے لہٰذا خواجہ صاحب نے خودکھالی وہ رئیس بعد میں کہتے تھے کہ اس عملی تنبیہ کا مجھ پر ایسا اثر ہوا کہ :۔۔۔۔۔
’’ میں کٹ کٹ گیا اور اُس دن سے کبھی گرے ہوئے لقمہ کو زمین پر نہیں چھوڑتا بلکہ صاف کرکے کھالیتا ہوں ‘‘(انمول موتی جلد۲)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

