نعمت برتنے سے منعم کی محبت بڑھتی ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فرمایا کہ ہمارا مسلک یہ ہے کہ انڈا کھاؤ ، مرغی کھاؤ، مرغن کھانے کھاؤ اور کام کرو ۔ شرارت کے قصد سے مت کھاؤ۔ خدا کی نعمت کو برتو ، اگر سامان دے استعمال کرو۔ خدائے تعالیٰ کی نعمت برتنے سے منعم کی محبت بڑھتی ہے۔ ہمیں راحت پہنچتی ہے تو محبت ہوتی ہے۔ اگر راحت برت کر محبت ہو اور اس کے بعد کلفت بھی ہو تو اس میں بھی راحت ہوتی ہے۔ خوب کھاؤ پیو جتنا خدا تعالیٰ دے مگر کھانے پینے کے بندے نہ بنو۔ اس فکر میں مت رہو کہ پشاور سے چاول آنے چاہئیں، فلاں جگہ سے یہ چیز آنی چاہئے لیکن اگر خدائے تعالی دے تو کیوں نہ استعمال کرے، کیوں احتراز کرے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

