نعمتوں کی دو قسمیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ نعمتوں کی دو قسمیں ہیں: (۱) وجودی(۲)عدمی۔ لوگ وجودی نعمتوں کو تو شمار کرتے ہیں مگر عدمی نعمتوں کی طرف کسی کا ذہن منتقل نہیں ہوتا۔ مثلاً اس وقت ہم آرام اور عافیت میں ہیں ، اس مکان کی چھت ہم پر نہیں گرتی ، رہزن ڈاکو ہمیں نہیں لوٹتے ، کوئی ہم کو زہر نہیں دیتا ، قتل نہیں کرتا ، آنکھوں کا نور ہم سے سلب نہیں ہوتا ، سماعت ہم سے چھینی نہیں جاتی ، روٹی کھاتے ہیں مگر قبض نہیں ہوتا ، پیشاب پاخانہ بند نہیں ہوتا ۔ غرض بے شمار اس طرح کی نعمتیں ہیں کہ رات دن شمار کرنے لگو تو شمار نہیں کر سکتے۔(دو قسمیں، صفحہ ۱۸۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات مختلف تعلیمات، اصطلاحات اور دیگر احکامات کی دو تقسیموں کو بیان کرنے کے لئے ہیں تاکہ وضاحت کے ساتھ دین شریعت کو سمجھا جا سکے ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (بدعت کی حقیقت)۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (اسلامی شادی)۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

