نعمتوں کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی اطاعت میں استعمال کرو (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان کا شکریہ ہے کہ ان کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی اطاعت میں استعمال کرو، ان کو معصیت اور گناہوں سے بچاؤ۔
ہر نعمت ایک امانت ہے ، وہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے ہمیں عطا ہوئی ہے ۔ یہ اس کا کرم ہے ، اس کا فضل ہے ، اس کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں نعمت عطا فرمائی تو اس نعمت کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ، معصیت اور گناہ میں استعمال کرنا بڑی ہی زبردست قسم کی ناشکری ہے اور بڑی زبردست کفرانِ نعمت ہے اور یہ بغاوت ہے۔
۔(درسِ شعب الایمان، جلد ۴، صفحہ ۳۵)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

