نعمتوں کا مشاہدہ
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے حضرت مرزا مظہر جانجاناں رحمہ اللہ اپنے شیخ کی پالکی کے ساتھ دوڑے ہوئے جا رہے تھے ۔۔۔۔۔ راستے میں مسجد میں چند قلندر مکاری گردن جھکائے بیٹھے تھے ان میں ایک پیر بھی تھے۔۔۔۔۔ شیخ نے انہیں اس حالت میں مبتلا دیکھ کر فرمایا مرزا اگر شیاطین نہ دیکھے ہوں تو دیکھ لو۔۔۔۔۔ پالکی چلی گئی یہ ٹھہر گئے تھوڑی دیر کے بعد یہ بھی پہنچے پوچھا مرزا کہاں رہ گئے تھے عرض کیا حضور جس وقت چلے گئے تو میں نے سوچا کہ سب کے سب خاص بزرگوں کی وضع میں ہیں اور ان پر حضور کی نظر بھی پڑی ہے گو نظر عتاب ہی سہی ‘ تو جنہوں نے بزرگوں کی شکل بنائی ہے ان پر حضور کی نظر بھی پڑی ہے وہ محروم رہیں؟ میں ان کے قلوب میں القاء نسبت کرنے کے لئے ٹھہر گیا تھا۔۔۔۔۔ سب کے سب صاحب نسبت ہوگئے اور آ کر شیخ سے بیعت ہوئے۔۔۔۔۔ (وعظ روح العج والثبح ص ۲۷)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

