نصیحت برائے علماء
خلافت
ارشاد فرمایا کہ آج کل اربابِ معرفت و سلوک کی خلافت کے بارے میں عوام و متصوفہ کے درمیان بہت سی کج فہمیاں عام ہو رہی ہیں ۔ جو احباب تصوف و سلوک سے واقف و مانوس نہیں ان کا معاملہ تو الگ ہے ، جو اس سلسلہ سے وابستہ ہیں اور تزکیہ کی اہمیت جانتے ہیں انہیں بھی اس باب میں بہت سے مغالطے لاحق ہوگئے ہیں ۔
یاد رہے کہ سالک کی محنت و مجاہدے کا مقصد اللہ جل مجدہ کی محبت و تعلق اور فلاحِ دارین کا حصول ہے ، نہ کہ خلافت۔اسی طرح یہ بات بھی پیش نظر رہے کہ اس راہ میں کامیابی کی ضمانت صرف اخلاصِ نیت کے ساتھ شیخ کامل کی صحبت میں اتباع کے ساتھ عملِ پیہم کے ذریعے تزکیۂ نفس کی مسلسل کوشش میں ہے، خواہ خلافت حاصل ہو یا نہ ہو۔
( مؤرخہ ۷ دسمبر ۲۰۱۹ء، بعد نمازِ عشاء بمقام خانقاہِ فاروقیہ، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

