ناجی اور ناری
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص ایک تسبیح بھی نہ پڑھے مگر گناہ چھوڑ دے، غیبت نہ کرے، جھوٹ نہ بولے اور غیر خدا کی محبت سے دل کو خالی کردے اور ایک نفل بھی نہ پڑھے ، ایک تو ایسا ہو اور دوسرا ایسا ہو کہ ساری رات جاگے، عبادت کرے، قرآن پڑھے لیکن اس کے ساتھ ہی مسلمانوں کو حقیر سمجھے، ان کو تکلیف پہنچائے ، اور بھی گناہ کرے تو خوب سمجھ لو کہ پہلا ناجی(نجات پانے والا، جنتی) اور دوسرا ناری (جہنمی)ہے۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۳۷)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

