میں کیوں نہ اللہ سے مانگوں
ایک بادشاہ شکار کرتے ہوئے کہیں دور نکل گیا۔۔۔۔۔ وہاں اس کی ملاقات ایک دیہاتی شخص سے ہوئی اس نے عزت واکرام کا معاملہ کیا۔۔۔۔۔ بادشاہ نے کہا کہ میں بادشاہ ہوں اگر تمہیں کبھی کوئی ضرورت ہو تو دارالحکومت چلے آنا۔۔۔۔۔ کافی عرصہ بعد وہ شخص دارالحکومت آیا۔۔۔۔۔ دیکھا کہ بادشاہ مصلے پہ بیٹھا دعا مانگ رہا ہے۔۔۔۔۔ اس نے بادشاہ سے پوچھا تم کس سے مانگ رہے ہو جبکہ تم خود بادشاہ ہو۔۔۔۔۔ اس نے بتایا کہ میں اللہ رب العالمین سے مانگتا ہوں۔۔۔۔۔ یہ سن کر دیہاتی نے کہا کہ جب تم بادشاہ ہو کر اللہ کے محتاج ہو تو میں بھی صرف اسی سے مانگوں گا اور اب مجھے تم سے سوال کرنے کی حاجت نہیں۔۔۔۔۔(انمول موتی جلد۶)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

