میں کیسے مسلمان ہوا؟

میں کیسے مسلمان ہوا؟

خلیفہ مامون کی ایک عادت تھی کہ وہ کبھی کبھار اپنے دربار میں علمی مسائل پر بحث و مباحثے اور مذاکرے منعقد کیا کرتا تھا جن میں ہر مذہب کے اہل علم کو آنے کی اجازت ہوتی تھی۔ ایسے ہی ایک مذاکرہ میں ایک دن ایک یہودی بھی آگیا جو شکل و صورت اور لباس وغیرہ کے اعتبار سے ممتاز آدمی معلوم ہوتا تھا۔ پھر وہ گفتگو بھی فصیح و بلیغ اور عاقلانہ انداز میں کررہا تھا۔
اختتام مجلس پر مامون نے اسے بلا کر پوچھا کیا تم اسرائیلی ہو؟ اس نے کہا جی ہاں !۔
مامون نے امتحان لینے کیلئے اگر تم مسلمان ہو جائو تو ہم تمہارے ساتھ بہت اچھا سلوک کریں گے۔
اس نے جواب دیا کہ میں تو اپنے اور اپنے آبائو اجداد کے دین کو نہیں چھوڑتا۔
مجلس برخواست ہوئی اور وہ یہودی واپس چلا گیا۔
اللہ تعالیٰ کی قدرت! تقریباً ایک عرصہ کے بعد وہی یہودی خلیفہ مامون کے ایک علمی مذاکرہ میں حاضر ہوا اور اسلامی فقہ کے موضوع پر بہترین تقریر اور عمدہ تحقیقات پیش کرنے لگا۔
ختم مجلس پر خلیفہ مامون نے اس کو بلا کر کہا کہ تم وہی شخص ہو جو کچھ عرصہ قبل بھی آئے تھے؟
اس نے جواب دیا جی ہاں میں وہی شخص ہوں ۔
مامون نے پوچھا اس وقت تو تم نے مسلمان ہونے سے انکار کردیا تھا۔ اب تم کیسے مسلمان ہوگئے ہو؟
اس نے جواب میں جو اپنی آپ بیتی سنائی وہ ہم سب کے ایمان میں اضافہ اور خیرو برکت کا ذریعہ ہے۔ وہ کہنے لگا میں ایک خوشنویس خطاط آدمی ہوں۔ پچھلی مرتبہ آپ کی مجلس سے جانے کے بعد میں نے موجودہ مذاہب کی تحقیق کا ارادہ کیا تو میں نے امتحان کی غرض سے تورات کے تین نسخے کتابت کئے جن میں بہت سی جگہوں پر اپنی طرف سے کمی و بیشی کردی۔ پھر میں یہ تینوں نسخے لیکر کنیسہ پہنچا تو وہاں کے یہودیوں نے بڑی رغبت کے ساتھ ان نسخوں کو خرید لیا۔
پھر میں نے انجیل کے تین نسخے اسی طرح کتابت کئے اور ان میں بھی اپنی طرف سے کمی بیشی کرتا رہا۔ پھر میں ان نسخوں کو نصاریٰ کے عبادت خانہ میں لے گیا۔ وہاں بھی عیسائیوں نے بڑی قدرو منزلت کے ساتھ خرید لیا۔
پھر میں نے قرآن کریم کے تین نسخے عمدہ کتابت کئے جن میں حسب سابق میں اپنی طرف سے کمی بیشی کرتا رہا۔
قرآن کریم کی اس طرح تکمیل کتابت کے بعد میں ان کو فروخت کرنے کیلئے نکلا تو جس مسلمان کے پاس بھی گیا‘ اس نے فوراً اغلاط کی نشاندہی کردی اور وہ نسخہ مجھے واپس کردیا۔
اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کرم فرمایا اس واقعہ سے مجھ پر یہ حقیقت واضح ہوگئی کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری اور محفوظ کتاب ہے جس کی حفاظت خود حق تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی ہوئی ہے۔اس طرح قرآن کریم کی حقانیت اور صداقت کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مجھے دولت ایمان سے مالا مال فرما دیا۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more