میں ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کبھی نہیں بڑھ سکتا
حضرت ارقم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں نے حضرت عمر فاروق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ’’رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیااور اس حکم کے وقت میرے پاس مال تھا تومیں نے کہاآج میں حضرت ابوبکرؓ سے بڑھ جاؤں گااگرمیں آج صدقہ میں بڑھ گیا‘ پس میں اپنا آدھا مال لایا حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے مجھے ارشاد فرمایا : ’’ اپنے گھر والوں کے لئے کیا چھوڑ آئے ہو‘‘؟ تو میں نے وہی بات عرض کر دی اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس جو کچھ تھا وہ سب لے آئے۔۔۔۔۔ حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا اپنے اہل و عیال کے لئے کیا چھوڑ آئے ہو؟انہوںنے عرض کیا ان کے لئے اﷲتعالیٰ اور اس کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کو چھوڑ آیا ہوں‘ میں نے کہا میں تم سے کبھی بھی نہیں بڑھ سکتا‘‘۔۔۔۔۔
یہی واقعہ حضرت ابن عمر ؓکے ذریعہ بھی حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے۔۔۔۔۔
حضرت شیخ رحمۃ اﷲعلیہ فرماتے ہیں حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ صاف وخالص اور بھائی بندی میں کامل تھے اور کہا گیا ہے کہ تصوف شوق کی مشقتوں کے طوق کو گلے میں ڈالنے اور دلوں کی صفائی کے ساتھ معاملات انجام دینے کا نام ہے۔۔۔۔۔(۳۱۳روشن ستارے)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

