میلاد بھی ہو سکتا ہے
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ:کہ قنوج میں ایک نئے مکان میں مولود پڑھنے کی درخواست کی گئی۔۔۔۔۔ مجھ (حضرت حکیم الامۃ رحمۃ اللہ علیہ) سے۔۔۔۔۔ میں نے کہا میرے مولود پڑھنے سے خوش نہ ہوگے۔۔۔۔۔ صاحب مکان نے کہا میں ہر طرح خوش ہوں گا۔۔۔۔۔ میں (حضرت حکیم الامۃرحمۃ اللہ علیہ ) نے وعدہ کر لیا وہاں ایک کٹر غیر مقلد بیٹھے ہوئے تھے ان سے بھی لوگوں نے کہا کہ تم بھی آنا انہوں نے کہا لاحول ولاقوۃ میں (حضرت حکیم الامۃ مدظلہم) نے کہا ان الفاظ میں ایسی کیا بات ہے جو آپ نے لاحول پڑھی صرف مولود کا نام سن کر یہ بھی تو ممکن ہے کہ تم مجلس میں آنا اور جب کوئی بدعت شروع ہو اٹھ کر چلے جانا وہ اس پر راضی ہوئے پھر میں نے بیان کیا وہ غیرمقلد بیٹھے تھے میں نے سورئہ ابراہیم کی آیتیں بیان کیں وہ غیر مقلد بہت خوش ہوئے اور کہنے لگے کہ ایسے مولد سے کسے انکار ہے پھر کھانا کھلایا گیا۔۔۔۔۔ سب حاضرین کو میں نے کہا یوں بھی تو مولود ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔ (جلد مذکور ص ۱۶۸ م نمبر ۵۳۹)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

