میاں بیوی میں خواہ مخواہ کی شرم
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ شریعت نے عقل کے فتوے کو رد کر کے یہ حکم دیا ہے کہ نکاح کرو اور بیوی کے سامنے حیاء کو الگ کردو، حیاء میں ایسا غلو محمود نہیں کہ بیوی میاں سے یا میاں بیوی سے بھی حیاء کرے۔ نیز فرمایا کہ حیاء وغیرہ اس وقت تک مطلوب ہیں جب تک کہ موجب ِ قرب ہوں اور اگر موجب ِ بُعد (دوری کا ذریعہ) ہونے لگیں تو اب ان کی ضد مطلوب ہوگی ۔ بعض لوگ غلبہ ٔ حیا کی وجہ سے عورت پر قادر نہیں ہوتے ۔ ان کو چاہیے کہ یہ حیاء کے تکلف کو کم کریں اور دل لگی مذاق کیا کریں۔(صفحہ ۳۵۱،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

