مچھلی پر رحم کرنے کا انعام
صاحب قلیوبی بیان کرتے ہیں کہ ذوالنون مصری رحمہ اللہ دریا میں شکار کھیلتے تھے اور ان کے ساتھ ان کی ایک بچی تھی چنانچہ انہو ںنے دریا میں جال ڈالا۔۔۔۔۔ ایک مچھلی پھنسی اس بچی نے جال سے اس کو پکڑنا چاہا اس کے بعد اس نے دیکھا کہ وہ مچھلی اپنے دونوں لب ہلا رہی ہے۔۔۔۔۔ پس لڑکی نے اس کو دریا میں پھینک دیا ۔۔۔۔۔ ذوالنونؒ نے اس سے فرمایا کہ تو نے ہماری کمائی کیوں ضائع کر دی۔۔۔۔۔ لڑکی نے ان سے عرض کیا کہ میں اس مخلوق خداوندی کے کھانے پر راضی نہیں ہوں جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتی ہے۔۔۔۔۔ پس اس کے باپ نے اس سے کہا کہ اب ہم کیا کریں اس نے کہا کہ آئیے ہم اللہ تعالیٰ پر توکل کریں گے وہ ہم کو ایسا رزق دے گا جو اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا ہے چنانچہ ذوالنونؒ نے شکار چھوڑ دیا۔۔۔۔۔ اور باپ بیٹی شام تک اللہ تعالیٰ پر توکل کر کے ٹھہرے رہے لیکن ان کے پاس کوئی چیز نہ آئی۔۔۔۔۔ جب عشاء کا وقت ہوا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر آسمان سے خوان پر از طعام نازل فرمایا اور اس خوان پر مختلف قسم کے کھانے تھے اور تقریباً بارہ برس تک ہر رات کو خوان اترتا رہا۔۔۔۔۔ ذوالنونؒ نے گمان کیا کہ نزول خوان کا سبب ان کی نماز روزہ عبادت اور ان کی طاعت ہے۔۔۔۔۔ چنانچہ وہ لڑکی مر گئی اس کے بعد نزول خوان بند ہو گیا۔۔۔۔۔ اس وقت معلوم ہوا کہ نزول خوان لڑکی ہی کی وجہ سے تھا۔۔۔۔۔ اور ان کی وجہ سے نہ تھا۔۔۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

