مولانا محمد حسین بٹالوی اہلحدیث کی انصاف پسندی
مولانا موصوف غیر مقلد تھے مگر منصف مزاج ، حضرت نے فرمایا کہ میں نے خود ان کے رسالہ ’’اشاعۃ السنہ ‘‘ میں ان کا یہ مضمون دیکھا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ :۔
’’پچیس سال کے تجربہ سے معلوم ہوا کہ غیر مقلدی بے دینی کا دروازہ ہے ‘‘
حضرت گنگوہیؒ نے اس قول کو سبیل السداد میں نقل کیا ہے۔(ملفوظات حکیم الامت)
