موت کے وقت ڈاڑھی سیاہ ہونے کا عجیب واقعہ
غلام محمد صاحب نے صدق جدید لکھنئو مورخہ ۲۱ ستمبر ۱۹۵۶ء کے حوالہ سے لکھا ہے: مکارم احسن (مولانا کے چھوٹے بھائی) کا بیان ہے کہ مرض الموت میں اکثر یہ فرماتے تھے کہ جنت میں کوئی بوڑھا نہ جائے گا۔۔۔۔ ہر شخص جوان ہو کر جائے گا۔۔۔۔ چنانچہ جیسے وہ اپنے وقت موعود قریب ہوتے جارہے تھے۔۔۔۔ ان میں جوش و مسرت بڑھتا جارہا تھا۔۔۔۔ یہاں تک کہ جس رات سفر آخرت طے تھا اس میں تو فرط انبساط سے بے قابو ہوتے جارہے تھے۔۔۔۔ اور اسی عالم فرحت میں بظاہر سو بھی گئے۔۔۔۔ جب صبح ان کی روح پرواز کرچکی تھی۔۔۔۔ تو چہرہ پر گوشت تروتازہ تھا۔۔۔۔ سفید داڑھی بالکل سیاہ تھی۔۔۔۔ اور لاغرو نزار جسم بالکل گداز تھا۔۔۔۔ اس منظر کو مکارم احسن صاحب ہی نے نہیں دیکھا بلکہ ہر شریک جنازہ نے حیرت کی آنکھ سے دیکھا اور اس میں لذت روحانی محسوس کی۔۔۔۔ مولانا کے جنتی ہونے کی اس سے زیادہ واضح نشانی اور کیا ہوسکتی ہے(حیات مولانا گیلانیؒ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

