موت کے دو مقدمات
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ موت کے دو مقدمات ہیں : بیماری اور بڑھاپا۔ دونوں سے لذات کا خاتمہ ہوجاتا ہے ۔ بیماری میں کسی شے کا لطف نہیں رہتا ، اچھے اچھے لذیذ کھانے کڑوے معلوم ہوتے ہیں۔ اسی طرح بڑھاپا پیغامِ موت ہے کیونکہ بچوں کو یہ امید ہے کہ جوانی میں اور جوانوں کو بڑھاپے میں کچھ کرنے کی امید ہے ۔ اگرچہ یہ خیال اور امید بھی سراسر باطل ہے ، اس لیے کہ کیا معلوم کہ بڑھاپا ضرور آئے گا لیکن خیر ، مگر بوڑھوں کو کیا امید ہے ، یہ کس بات پر (موت کو) بھولے ہوئے ہیں؟(دو قسمیں، صفحہ ۱۶۸)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات مختلف تعلیمات، اصطلاحات اور دیگر احکامات کی دو تقسیموں کو بیان کرنے کے لئے ہیں تاکہ وضاحت کے ساتھ دین شریعت کو سمجھا جا سکے ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (بدعت کی حقیقت)۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (اسلامی شادی)۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

