موبائل کی کارستانیاں

موبائل کی کارستانیاں

میں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ خوش وخرم زندگی گزار رہی تھی۔ ہماری بہت اچھی زندگی گزر رہی تھی۔ رات کو جب خاوند گھر آتے تو ہم مل کر کھانا کھاتے اور بہت سی باتیں کرتے کرتے سو جاتے۔ ہماری بہت پُرسکون زندگی گزر رہی تھی کہ اچانک سب کچھ بکھر کر رہ گیا۔ میں کچھ دنوں سے نوٹ کررہی تھی کہ میرے خاوند گھر آتے ہی خاموشی سے کھانا کھاتے ہیں اور فوراً سو جاتے ہیں۔ پہلے تو میں نے اس کو کام کی تھکاوٹ سمجھا۔۔۔ لیکن پھر یہ ان کی عادت ہی بن گئی۔ وہ آتے ہی بچوں کو سونے کیلئے دوسرے کمرے میں بھیج دیتے۔ میں ان سے بہت سی باتیں کرنا چاہتی کہ سارا دن اپنے شوہر کی انتظار میں گزرتا اگر رات کو بھی شوہر بیوی کیلئے وقت نہ نکالے تو بیوی کے دل پر آرے چلنے لگتے ہیں۔ میں نے ان کی توجہ اس طرف کرائی مگروہ ٹال گئے۔
ایک رات اچانک میری آنکھ کھلی تو دیکھا کہ وہ اپنے بستر پر نہیں ہیں۔ میں نے سوچا دوسرے کمرے میں مطالعہ کررہے ہیں۔ مجھے بڑا غصہ آیا کہ میرے لئے وقت ہے نہیں لیکن مطالعہ کیلئے آدھی رات تک جاگ رہے ہیں۔ ان سے دو ٹوک بات کرنے کیلئے اٹھی جب میں دوسرے کمرے کے دروازے پر پہنچی تو وہیں ٹھٹھک کر رہ گئی کہ وہ فون پر کسی خاتون سے عشق لڑا رہے تھے۔ میرے غصہ میں اضافہ ہوگیا۔ میں نے ان کے ہاتھ سے موبائل لے کر دور پھینک دیا۔ لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئے اور صاف صاف کہہ دیا کہ وہ ایک شادی شدہ عورت کو پسند کرتے ہیں۔ مجھے یہ جان کر اور زیادہ دکھ ہوا کہ وہ عورت بھی شادی شدہ اور بچوں والی ہے۔ وہ حتمی لہجے میں بولے میں اس سے بات کرنا نہیں چھوڑ سکتا۔۔۔تم نے یہاں رہنا ہے تو رہو‘ جانا ہے تو شوق سے جائو۔
میرے تو قدموں تلے سے زمین نکل گئی۔۔۔ دن کا چین اور رات کی نیند لٹ گئی۔ میرا دل چاہا کہ کسی طرح اس خاتون کو فون کرکے سمجھائوں ۔ لیکن یہ سوچ کر رک گئی کہ جب اپنے ہی برتن میں سوراخ ہوتو کسی سے کیا گلہ۔ تب میرا دل چاہا کہ میں بھی اپنے موبائل سے دوسروں سے دوستیاں کرکے اپنے شوہر کا دل جلائوں۔ مجھے شیطان نے بہت اکسایا اب میں بالکل خاموش رہنے لگی اور مجھے کچھ اچھا نہیں لگتا تھا۔
ایک رات اپنا غم ہلکا کرنے کیلئے مطالعہ کرنے بیٹھی تو ان حروف پر میری نگاہیں جم گئیں۔ ’’شیطان کے جالوں میں سے ایک جال غصہ بھی ہے۔ غصیلے شخص کو شیطان گیند کی طرح اچھالتا ہے‘‘۔ جونہی میں نے یہ سطریں پڑھیں تو شیطان کی حقیقت مجھ پر واضح ہوگئی اور میرے دل پر ان حروف کا ایسا اثر ہوا کہ رقت طاری ہوگئی۔ میں تڑپ اٹھی اور رو رو کر اللہ تعالیٰ سے توبہ کرنے لگی جب دل کی بھڑاس آنکھوں کے راستے نکل گئی تو مجھ پر اطمینان کی ایک کیفیت طاری ہوگئی۔
فجر کی اذان ہوچکی تھی میں اس یقین کے ساتھ اٹھی کہ ایک دن میرے شوہر بھی ضرورگناہ سے باز آجائیں گے اور میں نماز کیلئے وضو کرنے لگی۔
میں اپنے اس واقعہ کے ذریعے تمام مردوں سے گزارش کروں گی کہ خدارا اپنی بیویوں کو توجہ دیجئے ان کیلئے ضرور وقت نکالئے وہ آپ کی توجہ کی مستحق ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ آپ کی غفلت سے بری راہ پر چل پڑیں اور آپ ہاتھ ملتے رہ جائیں۔ (بشکریہ خواتین کا اسلام)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more