منکرات میں ابتلا کا بہانہ
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ غیبت سننے سے جب منع کیا جاتا ہے تو بعض شخص یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ
صاحب اگر ہم کسی کی بات نہ سنیں تو اپنے دل میں وہ برا مانے لیکن اس کی ایسی مثال ہے جیسے کوئی شخص اوپر سے کسی شخص پر پیشاب کردے! اور وہ اس خیال سے کہ اگر میں ہٹوں گا تو یہ برا مانیں گے پڑا ہوا (اپنے اوپر) پیشاب کراتا رہے لیکن دیکھا جاتا ہے کہ اس طرح سے کوئی اپنے اوپر پیشاب کرنے سے کبھی راضی نہ ہوگا۔ پھر غیبت تو اس سے بھی زیادہ ناپاک ونجس ہے۔ پیشاب سے اگر کپڑا ناپاک ہو جاتا ہے تو اس سے دل ناپاک ونجس ہوجاتا ہے مگر گناہوں میں مزا پانا دل کی بیماری کی علامت ہے جیسے سانپ کے کاٹے ہوئے کو نیم کے پتے میٹھے معلوم ہوتے ہیں لیکن یہ مٹھائی موت کا پیام لاتی ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

