منصب ِ حکومت کا اہل کون ہے؟
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ منصب ِ حکومت ہر شخص کے مناسب نہیں بلکہ اس شخص کے لیے جائز ہے کہ جو اپنے کو تکلیف اور دوسروں کو راحت دینا چاہتا ہو۔ حکومت میں بڑی مشقت اور دلسوزی کرنی پڑتی ہے، یہ آسان کام نہیں ہے۔ حاکم اگر قصد کرے مخلوق کی نفع رسانی کا تو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے تمام کاموں میں مدد ہوتی ہے مگر دلسوزی کی ضرورت ہے۔ میں تجربہ کی بناء پر مشائخ کو بھی ، اطباء کو بھی، عہدہ داروں کو بھی کہتا ہوں کہ دوسروں کو وہی شخص راحت پہنچا سکتا ہے جو اپنے اوپر تکلیف اٹھائے اور جو شخص خود آرام طلب ہوگا وہ شخص دوسروں کو آرام نہیں پہنچا سکتا۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۲۶)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

