.مناجات مقبول (116)
اے خدائے پاک رحمن و رحیم
اے الہ العالمیں اے بے نیاز
تو ہی معبود اور تو ہی مقصود ہے
ہم ترے بندے ہیں اور تو ہے خدا
ہم گنہگار اور تو غفار ہے
ہم ہیں بے کس اور تو ہے بے کس نواز
تو وہ داتا ہے کہ دینے کے لئے
تیرے در پر ہاتھ پھیلاتا ہے جو
مانگنا ہم پر کیا ہے تو نے فرض 
بلکہ مضمون بھی ہر اک درخواست کا
مانگنے کو بھی ہمیں فرمادیا
ہر گھڑی دینے کو تو تیار ہے
ہر طرف سے ہو کے ہم خوار وتباہ
گرچہ یا رب ہم سراپا ہیں برے
دل میں ہیں لاکھوں امیدیں جلوہ گر
ہے تو ہی حاجت روائے دوجہاں
صدقہ اپنی عزت واجلال کا
اپنی رحمت اب ہم پر مبذول کر
قاضی حاجات و وھاب و کریم
دین و دنیا میں ہمارے کارساز
تیرے ہی ہاتھوں میں خیر و جود ہے
تو کریم مطلق اور ہم ہیں گدا
ہم بھرے عیبوں سے تو ستار ہے
ہم ہیں ناچار اور تو ہے چارہ ساز
در تیری رحمت کے ہر دم ہیں کھلے
پا ہی لیتا ہے وہ ہر مقصود کا
اور دیکھا ہم کو دئیے آداب عرض
ہم کو یارب تو نے خود سکھلا دیا
مانگنے کا ڈھنگ بھی بتلا دیا
جو نہ مانگے اس سے تو بیزار ہے
آپڑے اب تیرے در پر یا الٰہ
اب تو لیکن آپڑے در پر ترے
ہاتھ اٹھاتے شرم آتی ہے مگر
ہم ترا در چھوڑ کر جائیں کہاں؟
صدقہ پیغمبر کا، اُنکی آل کا
یہ مناجات اور دعا مقبول کر
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی
رحمہ اللہ تعالیٰ 
نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

